اردو

urdu

ETV Bharat / state

Exhibition by Iranian Calligrapher ایرانی قونصل خانہ میں فن خطاطی سے متعلق پروگرام منعقد

تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں واقع ایرانی کونسلیٹ میں ایرانی فن خطاطی کی نمائش کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس تقریب میں فن خطاطی کے شوقین اور اس سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور متعدد تعلیمی اداروں کے طلباء ،اساتذہ سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔Calligraphy workshop & Exhibition by Iranian Calligrapher

فن خطاطی
فن خطاطی

By

Published : Dec 25, 2022, 4:49 PM IST

Updated : Dec 25, 2022, 8:38 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد میں واقع ایران قونصل خانہ میں ایرانی خواتین کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں خواتین کے حقوق، آزادی سمیت دگیر کئی اہم اور غیر معمولی پہلوں پر اظہار خیال کیا گیا، ایرانی فن خطاطی کے علاوہ عربی اور فارسی زبان میں ایرانی طلباء نے نمائش کا اہتمام کیا، اور فن خطاطی کے نمونے پیش کیئے، فن خطاطی کے یہ نمونے فارسی زبان میں نمائش کیے لئے رکھی گئی تھیں۔Calligraphy workshop & Exhibition by Iranian Calligrapher

فن خطاطی

حیدرآباد کے قومی فروغ اردو سے وابستہ طلباء نے اس نمائش میں کثیر تعداد میں شرکت کی ۔فن خطاطی کے استاد عبد الغفار نے کہا کہ فارسی زبان اور اردو زبان لکھنا ایک ہی ہے۔ ایرانی فن خطاطی سے ہمارے طلبا کو بہت کچھ سیکھنا کو ملا ہے۔ حیدرآباد میں خطاطی صرف دو سال کے وقت دیا جاتا ہے۔ایران میں فن خطاطی کی بہت اہمیت ہے۔ ایران میں طلباء کو 18سال تک فن خطاطی سکھائی جاتی ہے،ایک طالب علم نے کہا کہ ایران میں خواتین کے حقوق اداکئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران و حیدرآباد کے 510 سال سے تعلقات ہیں۔ حیدرآباد میں1512 ء سلطان قلی قطب ملک نے قطب شاہی سلطنت کا دارالحکومت قیام کیا تھا۔ قطب شاہی سلطنت میں جو عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں وہ سب ایرانی طرز تعمیر پر مشتمل ہیں- قطب شاہی گنبد چارمینار، قلعہ گولکنڈہ، مکہ مسجد، اور دیگر عمارات شامل ہیں۔
کئی برسوں سے حیدرآباد میں ایرانی ادب، تہذیب ثقافت براقر ہیں،ایرانی چائے اور دیگر کئی ایرانی ڈشیز یہاں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Urdu Calligraphy فن خطاطی کے ذریعہ دو بہنیں قرآن کریم کے پیغام کو عام کررہی ہیں

Last Updated : Dec 25, 2022, 8:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details