اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: فلاحی کام انجام دینے والی تنظیم کی ستائش - پنڈت سی ایس رنگا راجن نے ستائش کی

حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں عوام علاج کے لیے لاکھوں کی رقم ادا کرنے کی گنجائش نہیں رکھتے۔ 'ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن' نامی ایک تنظیم ایسے مجبور عوام کو مفت میں علاج و معالجے کی سہولت مہیا کروا رہی ہے۔

فلاحی کام انجام دینے والی تنظیم کی ستائش

By

Published : Nov 9, 2019, 10:04 AM IST


ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں 'ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن' نامی ایک تنظیم ہے جو مجبور عوام کو مفت میں علاج کروا رہی ہے۔
اس ضمن میں بہادر پورہ کے علاقے میں اس تنظیم نے اپنا ایک سال مکمل کیا۔ اس دوران ہزاروں مستحق افراد اس سے استفادہ کیا۔
اس موقع پر ریاست کی معروف مندر چلکور بالاجی مندر کے پنڈت سی ایس رنگا راجن نے شرکت کرتے ہوئے 'ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن' کے خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ ہر مذہب انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انسانوں کے حقوق کی ادائیگی بھی عبادت کا ایک حصہ ہے۔

فلاحی کام انجام دینے والی تنظیم کی ستائش

چلکور بالاجی مندر کے پنڈت سی ایس رنگا راجن نے مسجد اسحاق میں منعقد اس پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ مسجد، مندر اور گرودوارہ وغیرہ سبھی خدا کے گھر ہیں جہاں انسانیت کا درس دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر عبادت خانے میں اس طرح کے فلاحی اقدامات کو لازمی کرنا چاہئے تا کہ صحیح معنوں میں انسانیت کی تعلیمات کو فروغ دیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details