حیدرآباد میں آج ایک شخص نے رویندرابھارتی تھیٹر کے قریب اپنے آپ کو لگا لی۔ اس شخص کی شناخت راملو کے طورپر کی گئی ہے۔فوری ملی اطلاعات کے مطابق اس نے اپنے جسم پر پٹرول ڈال کرآگ لگالی وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھا کراسے ہسپتال داخل کیا۔
وجوہات کا فوری طورپرپتہ نہیں چل سکا البتہ اقدام خودسوزی کرنے والا شخص جئے تلنگانہ کا نعرہ لگارہا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد بھی اسے انصاف نہیں ملا۔ پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔