کینڈامیں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کا ایک شخص ہلاک اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔ اے پی این آرٹی ایس ریجنل کوارڈی نیٹر پی راما کرشنا اورپرو ریجنل کوارڈی نیٹر کے پرشوتم ریڈی ایک عرصہ سے کینڈا میں مقیم تھے۔انہوں نے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور این آرآئیز کی مدد کی تھی۔ان دونوں کی کار کو دوسری کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اے پی کے اونگول سے تعلق رکھنے والا 42سالہ راماکرشنا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ پرشوتم ریڈی جس کا تعلق چتور سے ہے،اس حادثہ میں زخمی ہوا۔AP Man Killed in Canada
یہ بھی پڑھیں:Doda Road Accident: ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کی موت