حیدرآباد: واشنگ مشین چاہے کتنی ہی جدید کیوں نہ ہو، کپڑے دھونے کے لیے پانی خرچ ہوتا ہی ہے۔ واشنگ مشین سے نکلا ڈٹرجنٹ والا پانی بے کار ہو جاتا ہے۔ جو ماحول کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ لیکن '80 واش' واشنگ مشین ایسے تمام مسائل کا بہترین حل فراہم کرتی ہے۔
یہ مشین صرف ایک کپ پانی میں پانچ کپڑے دھوتی ہے۔ وہ بھی بغیر ڈٹرجنٹ کے صرف 80 سیکنڈ میں۔ ہاں اگر کپڑا زیادہ گندہ ہے تو تھوڑا وقت اور لگ سکتا ہے۔ 80 واش مشین کا آغاز روبل گپتا، نتن کمار سلوجا اور ورندر سنگھ نے کیا ہے۔ جدید ٹکنالوجی کے ساتھ تیار کی گئی یہ واشنگ مشین ایک طرف پانی کی بچت کرتی ہے تو دوسری طرف واشنگ پاؤڈر کی۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے بیک وقت میں دو مسائل حل ہو جاتے ہیں۔
واشنگ مشین کی یہ نئی قسم بھاپ کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ کم ریڈیو فریکوئنسی مائکروویب ٹیکنالوجی کی مدد سے بیکٹیریا کو مارتی ہے۔ یہ نہ صرف کپڑے بلکہ دھات کی بنی چیزیں اور پی پی ای کٹس بھی صاف کرسکتے ہیں۔ کمرے کی درجہ حرارت پر پیدا ہونے والی خشک بھاپ کی مدد سے یہ کپڑوں سے دھول، مٹی اور رنگ کے داغ کو دور کرتی ہے۔