یہ ٹیکوں کی کھیپ روس سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ یہاں آج صبح کی اولین ساعتوں میں 3.43 بجے پہنچی۔ آج کے 56.6 ٹن ٹیکے اب تک بھارت کو حاصل ہونے والے سب سے زیادہ ٹیکوں میں شامل ہیں۔
حیدرآباد ایرپورٹ پر 90 منٹ سے کم وقت میں ان ٹیکوں کو حاصل اور روانہ کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔
اسپوتنک وی ٹیکوں کو خصوصی طورپر منفی 20 سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھا گیا۔ جی ایچ اے سی، صارفین کی سپلائی کی ٹیم کے ماہرین کے ساتھ کام کررہی ہے۔
کسٹم کے محکمہ کے عہدیدار اور دیگر فریقین ان ٹیکوں کی کھیپ کو آسانی کے ساتھ ایر کارگو ٹرمنل سے حاصل کرنے کے عمل کو انجام دے رہے ہیں۔
اس درآمد کردہ ٹیکوں کی سب سے بڑی کھیپ کوآسانی سے حاصل کرنے کے ساتھ ہی جی ایچ اے سی بھارت کے لئے سب سے زیادہ ٹیکوں کو درآمد کرنے کے مقام پر قائم ہے۔