کشمیر سے کنیاکماری کی مسافت تقریباً 3600 کلو میٹر ہے۔ عام طور سے آدمی ٹرین سے یہ سفر کرتا ہے، کچھ ہی ایسے دیوانے ہوتے ہیں جو سائیکل سے اتنا طویل سفر کرتے ہیں۔
کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل سے سفر انہیں میں سے ایک منان حسن وانی ہیں جنہوں نے سائیکل سے 3600 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کا فیصلہ کیا۔
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان منان حسن وانی کشمیر سے بذریعہ سائیکل کنیا کماری کے لیے نکلے ہیں۔
منان حسن وانی نے یہ سفر یکم جنوری 2021 سے شروع کیا ہے۔ تقریباً 2400 کیلو میٹر طے کرتے ہوئے ہوئے آج وہ تاریخی شہر حیدرآباد پہنچے ہیں۔
کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل سے سفر حیدرآباد پہنچتے ہی مجلس اتحاد المسلمین کے سینیئر رہنما محمد غوث نے حیدرآبادی نوجوانوں کے ساتھ ان کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران محمد عامر علی خان اور اسلم بن غالب نے منان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیے: صنعتی نمائش ملتوی ہونے سے کشمیری کاروباری پریشان
منان حسن وانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر 4 ہزار کیلو میٹر کی مسافت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے اب باہر نکلنے کا وقت ہے اور اپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
منان نے بتایا کہ 12 سال سے سائیکل رائیڈ کر رہا ہوں، میں نے اسٹیٹ اور نیشنل سطح پر کئی میڈلز حاصل کیا ہے اب کشمیر سے کنیا کماری تک رائیڈ کرتے ہوئے ایک اور ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہوں۔