حیدرآباد:حیدرآباد کے گچی باؤلی میں پیر کی علی الصبح ایک ڈمپر نے چار کاروں سمیت چھ گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس میں ایک سوئگی ڈیلیوری بوائے موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا، جب کہ چھ دیگر افراز زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر چار کاروں اور دو بائیک کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مذکورہ گچی باؤولی کے وپرو چوراہے پر علی الصبح پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ٹریفک سگنل پر کاروں اور 2 موٹر سائیکلوں سمیت تمام گاڑیاں اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں تبھی اچانک پیچھے سے بے قابو ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی، جس میں شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ سوئگی کا ڈیلیوری بوائے نصیر جو ہوٹل سے آرڈر لینے جا رہا تھا، موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ عبدل نامی طالب علم کو ٹانگ ٹوٹنے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔