پولیس کے مطابق 'لڑکی جس کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے، اپنی ماں 38سالہ رجیتا اور باپ سرینواس ریڈی کے ساتھ رہتی تھی۔ ریڈی، لاری کے ڈرائیور کے طورپر کام کرتا تھا۔ لڑکی نے 25اکتوبر کو اپنے عاشق کی مدد سے اپنی ماں کا قتل کردیا اور لاش کو تین دنوں تک گھر میں رکھا۔ اپنی سہیلی کی مدد سے بعدازاں لاش کو اس نے بھونگیر ضلع کے رامناپیٹ کی ریل کی پٹریوں پر ڈال دیا۔'
جب لڑکی کا باپ اتوار کو گھر واپس آیا تو بیوی کے گھر میں نہ ہونے پر شبہ ہوا۔ اس نے اپنی بیٹی کو طلب کیا جو عاشق کے ساتھ ویزاگ گئی ہوئی تھی۔
سرینواس کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور پوچھ گچھ کی جس پر لڑکی نے جرم کا اعتراف کرلیا۔