اینٹوں سے لدی لاری سے کنٹینر کے ٹکرا کر آگ لگ جانے کے نتیجہ میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے شاہ میرپیٹ کے ایس بی آئی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب دو گاڑیوں کا تصادم ہوگیا۔
اس تصادم کے ساتھ ہی آگ لگ گئی۔ لاری ڈرائیور جو شدید حادثہ کے سبب گاڑی میں ہی پھنس گیا تھا زندہ جل کر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ میں دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔