ماں باپ اپنے بچوں کو پالنے اور ان کو بڑا کرنے میں کتنی جستجو کرتے ہیں تاہم یہی بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو وہ ماں باپ کی قدر نہیں کرتے۔ کئی ایسی اولادیں بھی ہوتی ہیں، جن کو اپنے ضعیف والدین کی کوئی فکر نہیں ہوتی جو ان کو بوجھ سمجھتے ہیں۔
ایسے ہی سنگدل تین بیٹوں نے اپنی ضعیف ماں کو سڑک پر چھوڑ دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں پیش آیا۔ ان بیٹوں نے ضلع کے کوڑنگل میں اپنی 80 سالہ ضعیف ماں کو بس اسٹاپ کے قریب چھوڑ دیا اور وہاں سے چلے گئے۔ یہ ناکارہ بیٹے اپنی ماں کو بوجھ سمجھتے تھے تاہم ان کی پیدائش سے لے کر ان کو بڑا کرنے تک ماں کی محنت کو وہ فراموش کر گئے۔