کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کے دوران ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جس میں 80 برس کی ایک خاتون جو کورونا میں مبتلا تھیں، صحتیاب ہوگئی ہیں۔
ضلع عادل آباد سے متعلقہ 80 برس کی خاتون کورونا میں مبتلا تھیں، انھیں علاج کے لیے حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ 19 اپریل کو ضعیف خاتون کورونا مثبت پائی گئیں جس کے بعد ان کا 20 دن تک علاج کیا گیا۔