اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: تلنگانہ میں 61 نئے کیسز، ایک کی موت - تلنگانہ

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 61 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور وائرس سے مثاثر ایک شخص کی موت ہوگئی۔

Breaking News

By

Published : Apr 14, 2020, 3:01 PM IST

تلنگانہ میں کورونا وائرس کیسز کی کل تعداد 592 ہوگئی ہے جبکہ زیرعلاج مریضوں کی تعداد 472 اور مرنےوالوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اب تک صحتیابی کے بعد کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 103 ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ہیں جہاں 216 مریضوں کی تعداد ہیں۔

نظام آباد میں 35، رنگاریڈی میں 20، وقارآباد میں 24، ورنگل اربن میں 21، جوگولامبا گدوال میں 20، سوریہ پیٹ میں 20، میڑچل میں 18، نرمل میں 18، نلگنڈہ میں 12، عادل آباد میں 11، محبوبنگر میں 10 کیسس مثبت پائے گئے۔

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو گریٹر حیدرآباد پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details