اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کا یوم تاسیس 2 جون کو، تیاریاں مکمل - Governor E S L Narasimhan

ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کا یوم تاسیس 2 جون کو بڑے پیمانے پر منایا جائے گا، اصل تقریب شہر حیدرآباد کے باغ عامہ میں منعقد کی جائے گی۔

تلنگانہ کا یوم تاسیس 2 جون کو، تیاریاں مکمل

By

Published : Jun 2, 2019, 3:14 AM IST


اس تقریب میں وزیراعلی کے چندرشیکھر راو شرکت اور خطاب کریں گے۔ جس کے پیش نظر پولیس بندوبست کا ریہرسل کیا گیا۔

ان تقاریب کے موقع پر ٹریفک کے سلسلے میں پولیس کے اعلی عہدیدار چوکس ہوگئے ہیں۔

باغ عامہ کے جوبلی ہال کو تقاریب کے لیے سجایا گیا ہے۔ اہم لیڈران، وزرا،ججس، عہدیداران کی آمد و روانگی کے لیے جوبلی ہال کے قریب اصل باب الداخلہ بنایاگیا ہے۔ جوبلی ہال کے قریب پارک میں جلسہ گاہ بنایا گیا ہے۔

ریاستی وزیر ٹی سرینواس نے کل ہونے والی ان تقاریب کے انتظامات کا تفصیلی طور پر کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے اور سلامی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں، خواتین، نوجوانوں، ریاست کے عوام کے تمام طبقات کے تعلق سے اپنی تقریر میں اظہار خیال کریں گے۔

کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ 'وہ تمام مدعوئین سے خواہش کرتے ہیں کہ دعوت نامہ میں جس روٹ سے اندر داخل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے اس پر عمل کریں، تقریب کے آغاز سے 20 منٹ پہلے آنے پر سہولت ہوگی'۔

اسی دوران اضلاع میں بھی ریاست کی یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کی گئیں۔

کلکٹریٹس کے قریب یہ تقاریب منعقد کی جائیں گے۔ جوگولامبا گدوال ضلع کے انڈور اسٹیڈیم میں کھیل کود کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ یوم تاسیس کی اصل تقریب میں جانے سے پہلے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو تلنگانہ کے شہدا کو خراج پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details