اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کے54 فیصد افراد میں اینٹی باڈیز موجود: رپورٹ

تحقیق شہر کے 9000 افراد پر ہوئی۔ اس میں یہ بتایا گیا کہ 75 فیصد سیروپازٹیو پاپولیشن میں آنے والے افراد یہ نہیں جانتے کہ وہ ماضی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

By

Published : Mar 5, 2021, 8:28 AM IST

Updated : Mar 5, 2021, 9:44 AM IST

حیدرآباد کے54 فیصد افراد میں اینٹی باڈیز موجود: رپورٹ
حیدرآباد کے54 فیصد افراد میں اینٹی باڈیز موجود: رپورٹ

سی ایس آئی آر سنٹر فار سیلولر اینڈ مولیوکولر بائیولوجی۔ آئی سی ایم آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن اور بھارت بائیوٹیک نے مشترکہ طور پر یہ اندازہ لگایا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پائے جاتے ہیں۔

ان کے مطالعے میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 9000 سیمپلزکے ٹیسٹ کیے گئے،جس میں یہ اندازہ لگایا گیا کہ 54 فیصد حیدرآبادی اپنے جسم میں اینٹی باڈیز رکھتے ہیں۔

سائینس دانوں نے حیدرآباد کے 30 وارڈز سے متعلقہ افراد کے نمونوں کی تشخیص کی۔ ہر حلقے سے 300 افراد اور تمام کی عمر دس برس سے زیادہ ہے۔

اس میں خواتین کی شرح مردوں سے زیادہ پائی گئی۔ اور جو 70 برس سے زیادہ کی عمر کے ہیں ان میں سیروپاسیٹیویٹی کم پائی گئی۔ اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن گھروں میں کوویڈ مثبت کیسز پائے گئے ان میں سیروپاسٹیویٹی زیادہ سے زیادہ 78فیصد پائی گئی۔

تحقیق شہر کے 9000 افراد پر ہوئی جس کے یہ نتائج ظاہر ہوئے۔ اس میں یہ بتایا گیا کہ 75 فیصد سیروپاسیٹیو پاپولیشن میں آنے والے افراد یہ نہیں جانتے کہ وہ ماضی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

سی سی ایم بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش مشرا نے کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ شہر کی آبادی میں کورونا وائرس کے خلاف ممکنہ طور پر حفاظتی مدافعتی ردعمل کا ایک جامع تناظر پیش کرتا ہے۔ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ حیدرآباد کی آبادی آہستہ آہستہ ،ہرڈ امیونٹی، کی طرف بڑھ رہی ہے ، جو ویکسینیشن کی جاری کوششوں سے یقینی طور پر تیز ہوجائے گی۔

Last Updated : Mar 5, 2021, 9:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details