اردو

urdu

تلنگانہ: کبڈی میدان کی گیلری منہدم، 100 سے زائد افراد زخمی

اس واقعہ کے ساتھ ہی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ لوگ اپنے ساتھ آئے افراد کی خیریت معلوم کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ مقام واقعہ پر کئی افراد روتے ہوئے دیکھے گئے۔

By

Published : Mar 22, 2021, 10:29 PM IST

Published : Mar 22, 2021, 10:29 PM IST

کبڈی میدان کی گیلری منہدم، 100 سے زائد افراد زخمی
کبڈی میدان کی گیلری منہدم، 100 سے زائد افراد زخمی

تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں 47ویں قومی جونیئر کبڈی کے مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں میدان میں لگائی گئی گیلری اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے 108 ایمبولینس کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر ان کو علاج کے لئے فوری طور پر حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی وزیر جگدیش ریڈی نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے بہتر علاج کا ڈاکٹرس کو مشورہ دیا۔

گیلری میں 1500 تماشائیوں کی گنجائش تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گنجائش سے زیادہ تماشائیوں کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ان مقابلوں میں ملک کی 29 ریاستوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ آج افتتاحی تقریب کے موقع پر اس واقعہ کی وجہ سے زبردست ہلچل پیدا ہوگئی اور لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کبڈی میدان کی گیلری منہدم، 100 سے زائد افراد زخمی

اس واقعہ کے ساتھ ہی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ لوگ اپنے ساتھ آئے افراد کی خیریت معلوم کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ مقام واقعہ پر کئی افراد روتے ہوئے دیکھے گئے۔ اچانک پیش آئے اس واقعہ کے نتیجہ میں افراتفری بھی پھیل گئی۔ میدان میں 3 گیلریاں بنائی گئی تھیں۔ متحدہ ضلع کے نلگنڈہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

اس سلسلہ میں ضلع ایس پی بھاسکر نے کہا 'زخمیوں کو سوریہ پیٹ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تشویشناک حالت والے افراد کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ گنجائش سے زیادہ افراد کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کی جانچ کی جائے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کبڈی ٹورنامنٹ کے لئے گراؤنڈ میں تین گیلری تعمیر کئے گئے تھے ہر ایک گیلری 90 ٹن سلاخ اور 60 ٹن ریت اور سمنٹ کا استعمال کیا گیا'۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے والا بل منظور

گیلری کی اونچائی 20 فٹ ہے اور چوڑائی 240 فٹ ہے۔ ہر ایک گیلری کی گنجائش 5 ہزار بتائی گئی۔ اس حادثہ کے بعد ضلع انتظامیہ فوری متحرک ہوگیا۔ قومی سطح کے ٹورنامنٹ کے پہلی مرتبہ منعقد ہونے پر متحدہ ضلع نلگنڈہ اور دیگر اضلاع سے بھی تماشائیوں کی کثیر تعداد جمع تھی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details