اردو

urdu

ETV Bharat / state

Five Killed in Accident: آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں حادثہ، پانچ افراد ہلاک

ضلع گوداوری کے جگیاپیٹ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بذریعہ کار، مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ہائی وے کے قریب کلورٹ سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔5 killed in road accident in Telangana

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Mar 13, 2022, 2:19 PM IST

تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع گوداوری کے جگیاپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بذریعہ کار، مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ہائی وے کے قریب کلورٹ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ 5 killed in road accident in Telangana

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین اور ایک لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے چندانگر ہدی کالونی سے ہے۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی موبائل ٹیم اور نیشنل ہائی وے ٹیم وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاتاہم علاج کے دوران ایک لڑکے کی موت ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا کہ تیز رفتاری، حادثہ کا اہم سبب رہی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details