آندھراپردیش کے ڈی جی پی گوتم سوانگ نے بتایا کہ ’ریاست میں مندروں پر حملوں کے سلسلے میں 335 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 175 معاملات کو حل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران 44 بڑی منادر پر حملے کئے گئے تھے جن میں سے 29 مقدمات کی جانچ مکمل کرلی گئی اور اس سلسلہ میں 85 ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔
گوتم سوانگ نے کہا کہ ’آندھراپردیش میں مندروں کی حفاظت کےلیے 23 ہزار 256 گاؤں میں 15 ہزار 394 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا اور اب تک 58 ہزار 871 مندروں کو جیوٹیگنگ سے منسلک کیا گیا ہے۔