تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کے سید آباد میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ سور کے جھنڈ نے بچے کو کاٹ کر ہلاک کر دیا۔
پولیس نے بتایا 'سیدآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں سنگینری کے علاقے میں ایک چار سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا۔ اس بیچ گلی کے سوروں نے بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا'۔
پولیس کے مطابق 'انھیں وی کیشیا کی شکایت موصول ہوئی جس نے بتایا کہ منگل کی شام اس کا بیٹا وی ہرشوردھن اپنی گھر کے سامنے کھیل رہا تھا تو گلی کے کچھ سوروں نے اس پر حملہ کیا اور اسے کاٹ ڈالا جس کے بعد اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا'۔