تلنگانہ پولیس کے مطابق 7 تا 11 برس کے درمیانی عمر کے 3 لڑکے جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے نارائن پیٹ ضلع میں ایک گاؤں کے تالاب میں نہانے گئے تھے لیکن حادثاتی طور پر تالاب میں غرقاب ہوگئے۔
تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 بچے غرقاب - تلنگانہ پولیس
تلنگانہ میں ایک ہی خاندان کے 4 لڑکے تالاب میں ڈوب گئے جس کے بعد خاندان کے دیگر افراد صدمہ میں ہیں۔
تلنگانہ: ایک ہی خاندان کے 4 بچے غرقاب
بچوں کے والدین اپنے ایک رشتہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کےلیے نارائن پیٹ آئے تھے جبکہ ان کا تعلق یہاں سے 160 کیلومیٹر دور واقع نندیال نائک ٹانڈا گاؤں سے ہے۔
آخری رسومات کے بعد خاندان کے 5 بچے تالاب میں نہانے گئے تھے تاہم ان میں سے 4 بچے تالاب میں ڈوب گئے، جن کی شناخت گنیش، ارجن، پراوین اور ارون کی حیثیت سے کی گئی۔