ان لڑکوں نے کل شب کھانا کھانے کے بعد الٹیاں کیں اور پیٹ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو فوری طورپر بانسواڑہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا، بعد ازاں ان کو ڈسچارج کر دیا گیا۔
اقلیتی اقامتی اسکول کے 35 طلبا بیمار پڑگئے
ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں اقلیتی اقامتی اسکول کے 35طلبا بیمار پڑگئے۔ یہ اقلیتی اقامتی اسکول ضلع کے ڈچپلی منڈل میں واقع ہے۔
اقلیتی اقامتی اسکول کے 35 طلبا بیمار پڑگئے
یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ویجلینس کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی جس نے اس سلسلہ میں اسکول کے ذمہ داروں سے تفصیلات معلوم کیں۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ ان بچوں کی حالت مستحکم ہے۔