اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ ملازمین کے لیے سبکدوشی کی عمر 61 برس کی گئی - telangana news

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے 11ویں پے رویثرن کمیشن کے تحت سرکاری ملازمین اور اساتذہ کیلئے 30 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اس خصوص میں احکام کا نفاذ یکم اپریل سے ہوگا۔

30% fit for Telangana employees, retirement age has been raised to 61 years
تلنگانہ ملازمین کیلئے 30فیصد فٹمنٹ،سبکدوشی کی حد عمر 61برس کر دی گئی

By

Published : Mar 22, 2021, 2:28 PM IST

وزیراعلی نے ساتھ ہی سبکدوشی کی حد عمر بڑھا کر 61 برس کردی گئی ہے۔ اس اعلان سے ریاست کے تقریبا 9.17 لاکھ سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ متحدہ آندھراپردیش کی پیشرو حکومتوں کے برخلاف تلنگانہ کی موجودہ حکومت نے کنٹریکٹ، آوٹ سورسنگ، ہوم گارڈس، آنگن واڑی، آشاورکرس، ایس ای آرپی ملازمین، ودیاوالنٹرس کے جی بی وی اور ایس ایس اے ملازمین کے ساتھ ساتھ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے لئے بھی پے ریویثرن کمیشن(پی آرسی)کی سفارشات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلی نے ملازمین کی سبکدوشی کے موقع پر دی جانے والی گریجویٹی کی رقم 12لاکھ روپئے سے بڑھا کر16لاکھ روپئے بھی کردی ہے۔انہوں نے اضافی وظیفہ پانے کیلئے حد عمر 75برس کو گھٹا کر 70برس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی وزیراعلی نے کسی بھی ملازم کی بے وقت موت پر کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے تحت متوفی ملازمین کے خاندان کو فیملی پنشن فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یواین آئی وخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details