ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,752 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 584 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,04,548 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 17,791 ہے جن میں 11,495 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔