کریم نگر میں یہ حادثہ کل شب ضلع کے کورکل دیہات میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک عبورکرنے والے بکروں کے ساتھ ساتھ ایک شخص سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدیدتھاکہ 25بکرے ہلاک ہوگئے اور ان بکروں کے ساتھ جانے والا شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کی شناخت راملو کے طورپر کی گئی ہے۔کار کا ڈرائیور،بکروں کو ٹکر دینے کے بعد وہاں سے فرارہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مقامی افراد نے اس کو پکڑلیا اور اس کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
زخمی راملو کوعلاج کے لئے کریم نگر کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔