حیدرآباد: دیوالی کی شام پٹاخے جلانے کے دوران مورتی بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد کی اولڈ سٹی میں واقع کاندکل گیٹ میں پلاسٹر آف پیرس کی مورتی بنانے والی ایک فیکٹری میں دیوالی کی شام پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پوجا کے بعد فیکٹری کے تمام مزدور اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے۔ جبکہ دوسری ریاست کے تین مزدور فیکٹری میں آتش بازی کرنے لگے۔ تبھی آدھی رات کے قریب فیکٹری میں رکھے کیمیکل میں پٹاخے کی چنگاری سے آگ لگ گئی اور زبردست دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں وشنو اور جگن نام کے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بیرین نام کا ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔