تلنگانہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 285 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,03,298 ہوگئی ہے۔
تلنگانہ میں فعال معاملات کی تعداد 11,617 ہے جن میں 6,634 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں قرنطین کیے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74,274 کووڈ-19 کے معائنے کیے گئے تاہم 3,202 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔