ریاست تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ 'ریاست میں موجودہ 1893 پارکس کے علاوہ 1799 اربن پارکس بنائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بڑے پیمانہ پر اربن پارکس بنانے کے سلسلہ میں کام کررہی ہے۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے 1799 اربن پارکس کے منجملہ 587 پارکس جی ایچ ایم سی کے علاقہ میں بنائے جارہے ہیں اور 1109 پارکس بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس کے حدود میں بنائے جارہے ہیں۔
حیدرآباد میٹرو پولیٹن اتھاریٹی(حمڈا)نے بعض پارکس بنائے جبکہ دیگر پارکس کو لینڈ اسکیپس، اربن پنچایت پارکس کے طورپر بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا 797 پارکس کو پہلے ہی ترقی دی گئی ہے۔ ضلع محبوب نگر کے نواح میں 297 ایکڑا راضی پر ملک کا سب سے بڑا اربن ایکو پارک بنایا گیا ہے۔