اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ-19کے 1708 نئے کیسز

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اسی ضمن میں تلنگانہ میں 1708 معاملات سامنے آئے ہیں۔

تلنگانہ میں کووڈ-19کے 1708 نئے کیسز
تلنگانہ میں کووڈ-19کے 1708 نئے کیسز

By

Published : Oct 13, 2020, 12:52 PM IST

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں کووڈ-19کے مثبت معاملات میں اضافہ جاری ہے کیونکہ ریاست میں 1708 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کسز کی تعداد بڑھ کر 214792 ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1233 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید پانچ اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کو روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 2009 ہوگئی ہے اور اس طرح تاحال ریاست میں اس مرض سے روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر189351 درج کی گئی ہے۔

تلنگانہ میں کووڈ-19کے 1708 نئے کیسز

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46835 کووڈ-19کے معائنے کیے گئے تاہم 1034 نمونوں کی رپورٹز کا انتظار ہے۔

بہ حیثیت مجموعی 3624096 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 277 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 137 میڑ چل ملکاج گری میں نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 55ہزار 342 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 71 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو گئی ہے وہیں 706 نئی ہلاکتوں کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ نو ہزار 856 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details