اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا وائرس کے 1682نئے معاملات - ریاست کے دیگر اضلاع

تلنگانہ میں کل شب تک کورونا کے 1682نئے معاملات درج کئے گئے۔ ریاست میں کوویڈ19سے 8 نئی اموات ہوئیں جس کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 711 تک پہنچ گئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1682نئے معاملات اور8 اموات
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1682نئے معاملات اور8 اموات

By

Published : Aug 18, 2020, 1:03 PM IST

ملک میں اموات کی شرح 1.92فیصد ہے جبکہ ریاست میں اموات کی شرح 0.75فیصد درج کی گئی ہے۔2070مریض اس وائرس سے روبہ صحت ہوئے۔

ریاست میں سرگرم معاملات 21,024ہوگئے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 19,579نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 560رپورٹس کا انتظار ہے۔

تاحال 7,72,928لعاب کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔جی ایچ ایم سی حدود میں 235معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی کا نمبر آتا ہے جہاں 166معاملات،ورنگل اربن ضلع میں 107،میڑچل ملکاجگری میں 106معاملات،نظام آباد ضلع میں 94معاملات اور کریم نگر ضلع میں 88معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details