ملک بھر کی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یکم مارچ پیر کے دن یہاں کوویڈ 19کے 163 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 86 ہوگئی ہے۔ چونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید ایک موت واقع ہوئی ہے۔ اس طرح اب ریاست تلنگانہ میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,635 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 157 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 544 ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,907ہے جن میں 774مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔