کلاس لیڈر نہ بننے پر خودکشی - تلنگانہ
ریاست تلنگانہ کے ضلع بھونگیر میں اسکول میں کلاس لیڈر کے انتخابات میں ہارنے کی وجہ سے آٹھویں جماعت کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔
بچہ کی شناخت چرن کے طور پر ہوئی ہے، جو بھونگیر کے رامنا پیٹ علاقے کے ریلوے ٹریک میں مردہ حالت میں ملا۔
بھونگیر کے ڈی سی پی نارائن ریڈی نے بتایا کہ چرن کے والدین نے اپنے 13 برس کے بچے کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ چرن جمعرات کے شام سے غائب تھا۔تین دن پہلے اسکول کے انتظامیہ نے کلاس لیڈر کے لیے الیکشن کروایا تھا اور اس کے کلاس لیڈر منتخب نہ ہونے کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لڑکے کے والدین اسکول کے انتظامیہ کے خلاف معاملہ درج کراتے ہیں تب ہم اپنی تفتیش کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔