اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 1102 نئے کیسز - Telangana

تلنگانہ ریاست میں کووڈ 19 کے نئے 1102 معاملات اور 9 اموات درج کی گئیں۔ اس طرح ریاست میں مجموعی سرگرم کورونا معاملات کی تعداد 22542 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کووڈ19 کے نئے 1102 کیسز
تلنگانہ میں کووڈ19 کے نئے 1102 کیسز

By

Published : Aug 16, 2020, 12:08 PM IST

ریاست کے جملہ 1930 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اس انفیکشن سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر68,126 تک جاپہنچی۔

ریاست میں اس مرض سے صحتیابی کی شرح 74.56 ہے جبکہ ملک میں روبہ صحت ہونے کی شرح 71.6 فیصد رہی۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں اموات کی شرح 0.75 رہی ہے۔

حکومت نے کل شب تک 12,120 معائنے کروائے جن میں سے 1046 لعاب کے نمونوں کے نتائج زیرالتوا ہیں۔ کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں درج معاملات اس طرح ہیں۔

عادل آباد14، بھدرادری 15، جی ایچ ایم سی 234، جگتیال 11، جنگاوں 16، بھوپال پلی صفر، گدوال 17، کاماریڈی17، کریم نگر 101، کھمم 46، کومرم بھیم آصف آباد3، محبوب نگر 37، محبوب آباد 21، منچریال 9، میدک 18، میڑچل 63، مُلگ 8، ناگرکرنول 29، نلگنڈہ 28، نارائن پیٹ 4،نرمل 4،نظام آباد 33،پداپلی 22،سرسلہ 13،رنگاریڈی 81،سنگاریڈی 66،سدی پیٹ 30،سوریہ پیٹ13،وقارآباد8،ونپرتی 19،ورنگل رورل 25،ورنگل اربن 70 اور یادادری بھونگیر11۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details