اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: بہن کے علاج کے لیے بھائی کب تک دانہ فروخت کرے گا؟ - کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک 10 سالہ لڑکا اپنی بہن سکینہ بیگم کے برین کینسر کے علاج کے لئے پرندوں کا دانہ فروخت کرتے ہوئے رقم جمع کررہا ہے۔

boy selling Grains
boy selling Grains

By

Published : Aug 10, 2021, 1:31 PM IST

Updated : Aug 10, 2021, 3:06 PM IST

حیدرآباد کے علاقہ محمدی لائن سے تعلق رکھنے والا 10 سالہ سید عزیز ریحان اپنی بہن سکینہ بیگم کے علاج کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے ٹولی چوکی چوراہے پر صبح کے اوقات میں کبوتر کے دانے فروخت کرتا ہے، دانہ فروخت کرنے کے بعد ریحان تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدرسہ بھی جاتا ہے۔

اس دوران مختلف علاقوں سے والدین اپنے بچوں کے ساتھ صبح کے اوقات میں یہاں پہنچتے ہیں اور کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہیں، بچے کبوتروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: بہن کے علاج کے لیے بھائی کب تک دانہ فروخت کرے گا؟

سید عزیز ریحان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد اس کا مال فروخت ہوجائے اور اس کی بہن کے لیے ادویات کا انتظام ہوسکے۔

حیدرآباد: بہن کے علاج کے لیے بھائی کب تک دانہ فروخت کرے گا؟

ریحان روزانہ صبح 6 بجے ٹولی چوکی پہنچ جاتے ہیں اور آٹھ بجے صبح تک کبوتروں کو دانا فروخت کرتے ہیں-

ریحان کی والدہ بلقیس بیگم نے کہا کہ ان کی بیٹی سکینہ کی ریڈیشن تھراپی کے لیے ان کو حکومت کی جانب سے رقم ملی ہے جس کے ذریعہ کچھ راحت ملی ہے۔

حیدرآباد: بہن کے علاج کے لیے بھائی کب تک دانہ فروخت کرے گا؟

وہیں مریضہ سکینہ بیگم نے کہا کہ میں پچھلے پانچ سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوں، میری ادویات کے لیے کافی خرچ ہوتا ہے، میرے علاج کے لیے میرا بھائی ریحان کبوتر کا دانہ فروخت کرتا ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2021, 3:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details