اطلاعات کے مطابق دھنم نامی خاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ ڈنڈگول شہر کے پلویا راجہکپٹی علاقے میں رہتی ہیں۔ دھنم نے اپنے اہل خانہ کے لیے سوچھ بھارت مہم مشن کے تحت بیت الخلا تعمیر کرنے کی کوششیں کیں۔ لیکن اس کے شوہر کے بھائی (دیور یا جیٹھ) نے دھنم کو بیت الخلا تعمیر نہیں کرنے دیا اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔
بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر خاتون نے خودسوزی کی کوشش کی - خاتون نے کلکٹر کے دفتر کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش
ریاست تمل ناڈو کے ڈنڈگول شہر کے پلویا راجہکپٹی علاقے میں خاتون نے کلکٹر کے دفتر کے سامنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
بیت الخلا تعمیر نہ کرنے پر خاتون نے خودسوزی کی کوشش کی
دھنم نے کہا کہ' میں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت کی لیکن پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کردیا ۔آخر میں، میں اپنے تین بچوں کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچی اور خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔'
تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دھنم کو آگ لگانے سے روک دیا۔پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔