ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لیکن اسی دوران ریاست تمل ناڈو کے مدورئی میں ثقافتی پروگرام جلی کٹو کے دوران سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
معلومات کے مطابق 'مودوورپتی گاؤں کے چیلائی اممن مندر میں پالے گئے بیل جس کا نام مولی رکھا گیا تھا۔ گذشتہ 12 اپریل کو اس کا انتقال ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے مردہ بیل کو سجایا اور اسے گاؤں کے بیچ میں رکھ کر آخری رسومات کو انجام دیا۔ اس تقریب میں تقریبا دو ہزار افراد شامل ہوئے۔
دراصل جلی کٹو تمل ناڈو کا ایک ثقافتی پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے دوران ایک بیل کی موت ہو گئی تھی۔ بیل کی آخری رسومات میں تقریبا دو ہزار افراد شامل ہوئے۔