چینئی کے دو مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے دو صحافی کورونا جانچ میں مثبت آنے کے بعد صحافیوں کے تحفظ کو لیکر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
چینئی کے دو صحافی کورونا وائرس سے متاثر - Chennai
چینئی میں آج دو صحافیوں کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا جس کے بعد صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
چینائی کے دو صحافی کورونا وائرس سے متاثر
اطلاعات کے مطابق ایک میڈیا ہاوز سے تعلق رکھنے والا رپورٹر جو محکمہ صحت کی رپورٹنگ کیا کرتا تھا کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا جسے کورنٹائن کردیا گیا ہے۔
ایک اور ادارے کا سب ایڈیٹر اور اس کے ارکان خاندان کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد تمام کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور طبی نگہداشت کی جارہی ہے۔