ریاست کے ریونیو اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ Revenue and Disaster Management کے وزیر کے کے ایس ایس آر رام چندرن Sattur Ramachandran نے بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کڈالور ضلع سے موت کی خبرسامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں شمال مشرقی مانسون کے آغاز Northeast Monsoon Begins سے اب تک بارش اور سیلاب کی وجہ سے 59 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور مرنے والوں کے لواحقین کومعاونت کے طورپر 2.36 کروڑ روپے کی امدادی رقم دی گئی ہے۔
رام چندرن نے کہا کہ 13 زخمیوں کو امداد کے طور پر 55900 روپے کی رقم دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق ریاست بھر میں اب تک 5600 مرغیوں اور 209 مویشیوں کی موت ہوچکی ہے اور 1074 جھونپڑیوں اور 189 مکانات کو جزوی اور 65 جھونپڑیوں کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2783 مویشیوں کی موت کے لئے معاوضے کے طور پر 2.84 کروڑ روپے دئے گئے ہیں اور 24810 تباہ شدہ جھونپڑیوں کے لیے 10.17 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔