اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی موت - ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی موت

تمل ناڈو میں لاک ڈوؤن کو عمل میں لانے کے لیے ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کی چھاتی میں درد ہونے کی وجہ سے موت ہو گئی۔

تمل ناڈو
تمل ناڈو

By

Published : Apr 10, 2020, 4:56 PM IST

تمل ناڈو کے رہنے والے ارون گاندھی کو ڈیوٹی کے دوران اچانک چھاتی میں درد ہوا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے 'پولیس کانسٹیبل ارون گاندھی مائیلا پور ٹریفک پولیس کے ساتھ منسلک تھا، اور فورشور اسٹیٹ کے پاس ڈٰیوٹی پر تعینات تھا، تاکہ کووڈ انیس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کو یقینی بنایا جا سکے، اس دوران اسے چھاتی میں درد ہوا، جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا وہاں اس کی موت ہو گئی'۔

ارون کی موت کے بعد تمل ناڈود کے وزیر اعلی کے پلنی سوامی نے اعلان کیا 'جو بھی پولیس اہلکار، ڈاکٹر، نرس اور باقی اہلکار اس مشکل گھڑی میں ڈیوٹی پر تعینات ہیں، وہ اگر ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہو جاتے ہیں تو ان کے کنبے کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور اس کے علاوہ کنبے کے ایک شخص کو نوکری دی جائے گی'۔

وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ارون گاندھی کے کنبے کو 10 لاکھ روپے معاوضہ اور کنبے کے ایک شخص کو نوکری دینے کا حکم دیا ہے۔

ارون کی موت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا 'میں ارون کی موت پر غمزدہ ہوں، اور اس مشکل گھڑی میں سبھی پولیس اہلکاروں، ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکس، صفائی اہلکاروں، مونسیپل انتظامیہ اور ریونیو محکمہ کے ملازمیں کا شکر گزار ہوں، اگر ان میں سے کسی بھی شخص کی ڈٰیوٹی کے دوران موت ہو جاتی ہے تو ان کے لواحقین کو نقد امداد اور سرکاری ملازمت دی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details