چنئی: تمل ناڈو میں گزشتہ دو دنوں میں آن لائن گیم رمی میں لاکھوں روپے گنوانے کے بعد مزید تین لوگوں نے خودکشی کر لی ہے۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے بتایا کہ روی چندرن، جو ہسپتال میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا، نے اتوار کو تریچی کے تروورمبور میں خودکشی کر لی تھی، جب کہ آج مزید دو لوگوں ولوپورم ضلع کے ویداپٹو گاؤں کے رہنے والے نے مرلی اور تریچی ضلع کے مناپرائی میں چائے ماسٹر ولسن نے رمی کے ایک آن لائن گیم میں چار لاکھ روپے ہارنے کے بعد آج اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر انبومنی رامادوس نے کہا کہ مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے آن لائن رمی پر پابندی کے حکومتی حکم کو منسوخ کرنے کے بعد، مجموعی طور پر 50 لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن رمی میں 6 لاکھ روپے گنوانے والے روی چندرن کی خودکشی کا غم ختم ہونے سے پہلے ہی مرلی اور ولسن کی خودکشی کی چونکا دینے والی خبر آ گئی ہے۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے، مسٹر رام داس نے کہا کہ آن لائن رمی گیم پر پابندی لگائے بغیر خودکشیوں کو نہیں روکا جا سکتا۔