اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو حکومت 2570 نرسوں کی تقرری کرے گی

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے کانٹریکٹ کی بنیاد پر 2570 نرسوں کی تقرری کرنے کا حکم دیا ہے۔

covid 19
covid 19

By

Published : May 8, 2020, 8:21 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق نرسوں کی تقرری چھ ماہ کے لیے کانٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اس سلسلے میں کارروائی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور تقرری کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

تقرری کے احکامات ملنے کے تین روز کے اندر ڈیوٹی پر حاضر رہنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

چالیس فیصد نرسوں کو سرکاری میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں میں اور تقریبا دس سے پندرہ فیصد تحصیل اسپتالوں میں ضرورت کے مطابق تقرری کی جائے گی۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت پہلے ہی 530 ڈاکٹر، 2323 نرسوں، 1508 لیب میں کام کرنے والے اہلکاروں اور 2715 صحت کی نگرانی والوں کی تقرری کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details