تملناڈو حکومت نے ریاست کی آنجہانی وزیراعلی جے جیہ للتا کی پوئس گارڈ میں واقع رہائش گاہ ’وید نیلیم‘ کو سرکاری یادگار میں تبدیل کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن مناسب معاوضے کے حق اور تحویل اراضی، بحالی اور آباد کاری کے قواعد میں شفافیت 2017 کے ضابطے 16 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ سال2017 میں آنجہانی جے للتا کی رہائش گاہ کو یادگار میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔