پلانی سوامی نے منگل کو کہا ہے کہ اگر وہ دعوی کرتے ہیں کہ ریاست کی سیاست میں صفر پیدا ہوگیا ہے تو انہوں نے حال ہی میں نانگونیرے اور ویرابندی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں نہیں لیا تھا۔
انہوںنے کہا کہ 'کمل ہاسن بہت بڑے اداکار ہیں اور وہ یہ بتائیں کہ مئی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں انہیں کتنے ووٹ ملےتھے۔ فلموں میں ان کےلئے مواقع کم ہوتے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے انہوںنے سیاسی پارٹی تشکیل دی تھی۔'
مسٹر پلانی سوامی نے کہا ہے کہ مسٹر ہاسن یہ تشہیر کرتے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کی بھلائی کے لئے متعدد کام کئے ہیں لیکن انہیں بتانا چاہئے کہ کون سے کام کئے گئے ہیں۔
مسٹر پلانی سوامی نے کہا کہ 'ہر کوئی جانتا ہےکہ جب فلموں کے سپراسٹار شیواجی گنیشن نے سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھ کر انتخابات کا سامنا کیا تھا تو ان کا کیا حال ہوا تھا اور کمل ہاسن کا بھی یہی حال ہوگا۔ کمل ہاسن کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ریاست میں کتنی پنچایتیں، نگر نگم اور نگر پالیکائیں ہیں۔'