تمل ناڈو اسمبلی میں آج سے بجٹ سیشن کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ بجٹ سیشن 21 ستمبر تک جاری رہے گا۔
ایم کے اسٹالین کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا بجٹ سیشن ہے۔
ریاست کے وزیر خزانہ پی ٹی آر پالین ویل تھیاگا مالی سال 2021۔22 کا ترمیم شدہ بجٹ پیش کریں گے۔
رواں برس فروری میں سابق وزیر خزانہ او پنیرسیلوم نے 2021 عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو حکومت 14 اگست کو زراعت کے لیے علیحدہ سالانہ بجٹ پیش کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد زرعی پیداوار بڑھانا اور کسانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
دراصل زرعی بجٹ اے آئی ڈی ایم کے کے انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا۔ اس کے مطابق موجودہ سیشن کے دوران علیحدہ فارم بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔