اردو

urdu

ETV Bharat / state

تامل ناڈو: پارٹی نے پلانی سوامی کو وزیراعلیٰ کے عہدہ کا امیدوار بنایا - اے آئی اے ڈی ایم کے

تامل ناڈو کی حکمراں جماعت اے آئی اے ڈی ایم کے نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ریاست میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ای کے پلانی سوامی کو وزیراعلی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Oct 7, 2020, 2:20 PM IST

جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو کی حکمراں جماعت اے آئی اے ڈی ایم کے نے نائب وزیر اعلی او پنیر سیلوم اور وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی کے مابین کئی روز سے جاری رسہ کشی کو صلح میں تبدیل کر دیا ہے اور آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پلانی سوامی کو ہی وزیراعلی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پلانی سوامی اور پنیرسیلوم نے بدھ کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست تامل ناڈو میں سنہ 2021 کے اپریل تا مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details