ضلع تھروولر میں ایک شخص نے اپنا نیا ریستوراں کھولا ہے اور اس ریستوراں کا نام پرمبریا رکھا ہے، اپنے ریستوراں کی افتتاحی تقریب میں ریستوراں مالک نے عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے اپنی بریانی کی قیمت صرف ایک روپے رکھی ہے۔
تامل ناڈو میں ایک روپے کی بریانی موضوع بحث - ضلع تھروولر
بریانی کی خواہش رکھنے والے لوگوں کے لیے خوش خبری ہے، تامل ناڈو کے ضلع تھِرُو ولر کے ایک مقامی ریستوراں نے اپنی لذیذ بریانی کی قیمت صرف ایک روپئے رکھی ہے۔
ایک روپئے کی بریانی
ریستوراں میں تیار کردہ لذیذ چکن بریانی کی قیمت نے عوام کو اپنی جانب ایسے راغب کیا کہ گھنٹے بھر میں ہی پوری چکن بریانی ختم ہوگئی۔