تمل ناڈو میں کنٹینمنٹ زون کے اندر ایک میونسپل کمشنر کی جانب سے دکانداروں کی گاڑیاں کو نقصان پہنونچانے کی ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا گیا۔
اس افسر نے اپنے عمل سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ وانیامبادی کسی اور کورونا ہاٹ اسپاٹ میں بدل جائے۔
ضلع تروپیتھور میں بھی آہستہ آہستہ پابندیوں کو آسان کرنے کے ساتھ ہی کنٹینمنٹ والے چار زونز وانیامبادی، دیوستھانم، چتییاپنور رامانیاپیٹ اور گیریسامودرام کے علاوہ تمام علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی۔
تاہم جب میونسپل کمشنر سیسل تھامس اور دیگر افسران نے کنٹینمنٹ زون کے اندر اچانک معائنہ کیا تو انہیں سڑکوں پر پھل اور سبزی فروش ملے۔
اس سے تھامس ناراض ہوگئے، جنھیں ایک ویڈیو میں دکانداروں کی گاڑیوں کو الٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔