اردو

urdu

ETV Bharat / state

تملناڈو: کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ - محکمہ صحت

تملناڈو میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی۔ فی الوقت ریاست میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکرسنیچر کو 4,275 رہ گئی ہے۔

Tamil Nadu: Increase in the number of people recovering from corona
تملناڈو: کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Feb 13, 2021, 10:31 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے آج یہاں جاری ایک اعدادو شمارکے مطابق ریاست میں مذکورہ مدت کے دوران 477 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8,44,650 تک پہنچ گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ' اس دوران فعال معاملات میں کمی درج کی گئی۔

اس دوران ریاست میں 482 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,27,962ہوگئی ہے، یعنی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.02فیصد ہوگئی جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے انفیکشن سے پانچ مزید مریضوں کی موت ہوگئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,413ہوگئی۔

مزید پڑھیں:دہلی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں پھراضافہ

خیال رہے کہ کورنا انفیکشن کے معاملہ میں تملناڈو اب پانچویں نمبر پر ہے، لیکن مرنے والوں کی تعداد کے معاملہ میں مہاراشٹر کے بعد اس کا دوسرا نمبر ہے۔

۔یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details