اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن، ووٹوں کی گنتی سے متعلق سرگرمیوں کی اجازت - مکمل لاک ڈاؤن

تمل ناڈو حکومت نے آج اعلان کیا کہ 2 مئی بروز اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جس میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے چھوٹ دی جائےگی۔

تمل ناڈو میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن
تمل ناڈو میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن

By

Published : Apr 29, 2021, 10:57 PM IST

ریاستی اسمبلی کی 237 سیٹوں کے لئے ایک ہی مرحلے میں گزشتہ 6 اپریل کو پڑنے والے ووٹوں کی گنتی 2 مئی اتوار کے روز کی جائے گی۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافے کے درمیان ، حکومت نے پہلے ہی 20 اپریل سے رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک کا نائٹ کرفیو لگا رکھا ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے اتوار کے روز مکمل تالابندی کررکھی ہے۔

جمعہ کے روز چیف سکریٹری راجیو رنجن کی طرف سے جاری کردہ گورنمنٹ آرڈر (جی او) کہا گیا ہے کہ اتوار کو نائٹ کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن (بغیر کسی نرمی کے) اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔

یہ حکمنامہ جاری کرنے سے پہلے مسٹر رنجن نے تمام ضلع کلکٹروں اور طبی ماہرین سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ آنے والا اتوار کو ووٹوں کی گنتی کا دن ہے اس لئے ووٹوں کی گنتی سے متعلقہ کاموں کے لئے خصوصی اجازت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details