اردو

urdu

Stalin Writes to Jaishankar تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے ماہی گیروں کی رہائی کیلئے جے شنکر کو خط لکھا

By

Published : Jul 10, 2023, 7:51 PM IST

سری لنکا کی بحریہ نے حال ہی میں تمل ناڈو کے 15 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا تھا جس پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو محروسین کی رہائی کے لیے خط لکھا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے۔ اسٹالن نے پیر کو وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر سے سری لنکا کی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار 15 ماہی گیروں کی رہائی کے لیے سفارتی مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر جے شنکر کو لکھے ایک نیم سرکاری خط میں مسٹر اسٹالن نے کہا، ’’میں (مسٹر اسٹالن) آپ کی توجہ اس انتہائی اہم معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں سفارتی کوششیں ضروری ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، “سری لنکا کی بحریہ نے حال ہی میں تمل ناڈو کے 15 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا تھااور ان کی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیاتھا، جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کی ماہی گیر برادری کے ماتھے پر پریشانی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لیے اپنی کشتیوں کے ساتھ سمندر میں گئے تھے اور سری لنکا کی بحریہ نے اتوار (9 جولائی) کو انہیں گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا، ''جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ بھارت سری لنکا سمندری سرحد پر سمندر میں مچھلی پکڑنے سے ہزاروں ماہی گیروں کی روزی روٹی چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر ماہی گیروں کو سری لنکن نیوی گرفتار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ سری لنکن حکام کی طرف سے ہمارے ماہی گیروں کی حراست کے معاملے کو سفارتی طور پر اٹھائیں اور ماہی گیری کی تمام کشتیوں کے ساتھ ان کی رہائی کے لیے کارروائی کریں۔" اسٹالن نے کہا، "سفارتی چینل کے ذریعے ہم اس مسئلے اور ماہی گیروں کی روزی روٹی کو حل کر سکتے ہیں، تاکہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تعلقات برقرار رہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہے کہ رامیشورم کے 15 ماہی گیر نیڈونتھیو کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے جب انہیں سری لنکا کی بحریہ نے گرفتار کر لیا۔ تھنگاچیمڈم اور پمبن سے تعلق رکھنے والی دو ماہی گیری کشتیوں کو ہفتے کے روز سری لنکا کی بحریہ نے قبضے میں لے لیا تھا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو ماہی گیر پیڈونتھیو کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ سری لنکا کی بحریہ نے ہندوستانی ماہی گیروں پر سری لنکا کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ انہیں کنکیسنتھورائی ہربر میں نیول بیس پر رکھا گیا ہے۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details