اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو: سڑک حادثے میں رکن اسمبلی کے بیٹے کی موت پر وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت - ہوسُر حلقے سے رکن اسمبلی پرکاش

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے پارٹی کے رکن اسمبلی وائی پرکاش کے بیٹے اور بہو کی بنگلور میں سڑک حادثے میں ہوئی موت پر اظہار تعزیت کیا۔

mk stalin
mk stalin

By

Published : Aug 31, 2021, 7:41 PM IST

ایک کے اسٹالن نے بیان میں ہوسُر حلقے سے رکن اسمبلی پرکاش کے بیٹے کرونا ساگر کی موت پر اظہار تعزیت کیا۔

واضح رہے کہ ہوسُر سے ڈی ایم کے، رکن اسمبلی پرکاش کے بیٹے کرونا ساگر سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے کے وقت یہ لوگ کار سے جا رہے تھے اسی دوران کار فٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد بجلی کے کھمبے سے ٹکرائی اور ایک بینک احاطے کی دیوار میں جا گھُسی۔

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'کروناساگر کے بارے میں سُن کر تکلیف ہوئی۔ پرکاش اور سوگوار خاندان کے دیگر اراکین کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details